گھریلو تنازع پرخالو نے بھانجی کو سر پرآہنی راڈ مار کر ہلاک کر دیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 8 مارچ 2016 19:38

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 مارچ۔2016ء) گھریلو تنازع پرخالو نے بھانجی کو سر پرآہنی راڈ مار کر ہلاک کر دیا۔نواحی گاؤں 64فور آر کی فرزانہ کی شادی چیچہ وطنی کے کاشف سے دوماہ پہلے ہوئی تھی، فرزانہ اپنے خاوند سے ناراضگی کی وجہ سے اپنے میکے آئی ہوئی تھے جسے اس کا خالوصدیق دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ منانے کے لیے آئے تو فرزانہ کے انکار پر صدیق طیش میں آگیا اور اس نے اپنی بھانجی کے سر پرآہنی راڈ سے وار کر دیا جس سے لڑکی شدید زخمی ہو گئی جسے بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال لے جایا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :