پی ایس ایکس میں ملاجلا رجحان،کے ایس ای 100 انڈیکس 10.25 پوائنٹس کے اضافے سے 33032.85 پوائنٹس پر بند

منگل 8 مارچ 2016 19:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 مارچ۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ملاجلا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 10.25 پوائنٹس کے اضافے سے 33032.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں ملاجلا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس 10.25 پوائنٹس کے اضافے سے 33032.85 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای 30 انڈیکس 17.32 پوائنٹس کی کمی سے 19583.10 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دریں اثناء کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 49.14 پوائنٹس کی تیزی رونماء ہوئی تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 29.87 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 47.05 پوائنٹس کی کمی سے 15091.43 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 42.68 پوائنٹس کے اضافے سے 12135.66 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

آل شیئر اسلامک انڈیکس 18.59 پوائنٹس کی تیزی سے 15497.81 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 354 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 138 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 192 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 200 روپے کے اضافے سے 7000 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی سودے بھی 150 روپے کی تیزی سے 7850 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی یونی لیور فوڈز اور باٹا (پاکستان) کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 300 روپے کی مندی سے 5700 روپے اور باٹا (پاکستان) کے حصص کی قیمت بھی 150 روپے کی کمی سے 3250 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 53 لاکھ 14 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 27.80 روپے سے شروع ہو کر 28.80 روپے پر بند ہوئی جبکہ جہانگیر صدیقی کمپنی کے 2 کروڑ 12 لاکھ 83 ہزار 500 حصص کے سودے 22.50 روپے سے شروع ہو کر 22.67 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 21 کروڑ 65 لاکھ 49 ہزار 710 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 11 ارب 47 کروڑ 11 لاکھ 57 ہزار 100 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 69 کھرب 16 ارب 83 کروڑ 3 لاکھ 79 ہزار 492 روپے سے بڑھ کر 69 کھرب 31 ارب 24 کروڑ 41 لاکھ 86 ہزار 232 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 121 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 27 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 4 کروڑ 21 لاکھ 94 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔