ضلعی انتظامیہ شجر کا ری مہم کے تحت شہر کی اہم شاہراؤں کے دونوں اطراف پودے لگائے گی‘ کیپٹن (ر) محمد عثمان

شجر کا ری مہم کے تحت پو دے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے سکولوں اور ہسپتالوں میں بھی لگائے جائیں گے‘ ڈی سی او لاہور

منگل 8 مارچ 2016 18:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 مارچ۔2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور شجر کا ری مہم کے تحت شہر کی اہم شاہراؤں کے دونوں اطراف پودے لگائے گی جبکہ اس شجر کا ری مہم کے تحت پو دے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے سکولوں اور ہسپتالوں میں بھی لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کیپٹن (ر)محمد عثمان نے مزید کہا کہ محکمہ جنگلات اور پی ایچ اے کے علا وہ اب ٹا ؤنز انتظامیہ بھی شجر کاری مہم کے تحت پو دے لگا رہے ہیں اور اس پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے وحدت روڈ پر ایک ہزار پودے لگائے ۔

متعلقہ عنوان :