ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے شہر میں858چھاپے، 86 افراد گرفتار ،28 کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

منگل 8 مارچ 2016 18:54

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 مارچ۔2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے858مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر29دکانداروں کے چالان کیے جبکہ30,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،54افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر86افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے28افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :