کراچی، قوم کی تہذیبی و معاشی زبوں حالی کے اسباب میں نظام تعلیم کا بڑا دخل ہے ،ڈاکٹرعطاء اﷲ خان

منگل 8 مارچ 2016 17:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 مارچ۔2016ء) قوم کی تہذیبی و معاشی زبوں حالی کے اسباب میں نظام تعلیم کا بڑا دخل ہے اور نظام تعلیم کو جبری انگریزی نے مفلوج کر رکھا ہے۔ جب تک نظام تعلیم قومی زبان سے ہم آہنگ نہیں ہو گا اس وقت تک قومی تعمیر و ترقی کے خواب چکنا چور ہی رہیں گے ۔ تحریک نفاذ اردو و صوبائی زبان کی 130ویں شام اردو مین صدراتی کلمات ادا کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہا بزرگ دانش ور، محقق اور نامور ادیب ڈاکٹر محمد عطاء اﷲ خان نے کیا۔

آپ نے قومی زبان کی ترویج و نشو نما کے ضمن میں تحریک کے بانی ڈاکٹر سید مبین اختر کی مساعی جمیلہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ڈاکٹر صاحب موصوف کی خدمات قومی زبان تاریخ میں یاد گار رہیں گی۔شام اردو کے مہمان خصوصی ڈاکٹر انیس الحق انسی نے ’’آشوب پاکستان ‘‘ پیش کی ۔

(جاری ہے)

سامعین نے اس نظم کو حاصل تقریب قرار دیا ۔ نظم سقوط مشرقی پاکستان سے تاحال وطن عزیز کے پیش منظر کی مکمل سچی تاریخ ہے۔

اور ہر محب وطن پاکستانی کے دل کی آواز ہے ۔ تقریب سے ڈاکٹر سید مبین اختر ، ڈاکٹر حسیب احمد، محترمہ نسیم انجم اور نجیب عمر نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ ماہتاب عالم ماہتاب اور صدیق راز ایڈوکیٹ نے حالات حاضرہ پر اپنا کلام پیش کیا ۔ درین اثناء جناب اظہر عباس ہاشمی ، جناب انتظار حسین اور محترمہ فاطمہ ثریہ بجیہ کی رحلت پر ایک تعزیتی قرارداد کی منظوری کے ساتھ ان شخصیات کو ان کی زبان و ادب خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ آخر مین صدر تحریک جناب سید نسیم احمد شاہ ایڈووکیٹ کی علالت پر دعائے صحت بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :