بھارتی وزیراعلیٰ کا پاک بھارت میچ کے حوالے سے پھر دوہرا معیار سامنے آگیا

پاک بھارت میچ کے دوران سکیورٹی فول پروف ہوگی ، اگر سابق بھارتی فوجیوں نے احتجاج کیا تو پھر کچھ نہیں کرسکتے ، ویر بہادر سنگھ

منگل 8 مارچ 2016 14:47

دھرم شالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 مارچ۔2016ء) ہماچل پردیش کے وزیر اعلی ویر بہادرا سنگھ کا ایک بار پھر پاک بھارت میچ کے حوالے سے دوہرا معیار سامنے آگیا ،
کہتے ہیں کہ پاک بھارت میچ کے لیے سکیورٹی سخت ہو گی، تاہم اگر سابق فوجیوں نے مظاہرے کیے تو پھر کچھ نہیں کرسکتے، پیرا ملٹری فروسز لینے کا مطالبہ ہم نے نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی وفد دھرم شالا میں سکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہے جبکہ ہماچل پردیش کے وزیر اعلی ویر بہادر سنگھ کہتے ہیں کہ پاک بھارت میچ کے دوران احتجاجی مظاہرے ہوئے تو کاروائی نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے پیرا ملٹری فورسز کا مطالبہ نہیں کیا تھا اگر وفاق اپنی طرف سے انتظام کرنا چاہتے ہیں تو کرلے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔

پاکستانی سکیورٹی وفد نے دھرم شالا کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔دوسری جانب ہماچل پردیش کے وزیر اعلی ویر بہادرا سنگھ کہتے ہیں کہ پاک بھارت میچ کے لیے سکیورٹی سخت ہو گی، تاہم اگر سابق فوجیوں نے مظاہرے کیے تو ایکشن نہیں لیں گے۔ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں پاکستان اور بھارت کا میچ انیس مارچ کو دھرم شالا میں شیڈول ہے۔

متعلقہ عنوان :