حق خوداریت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے ،بھارت کشمیریوں کو انکے حق سے محروم نہیں کر سکتا، ہائی کمشنر ڈاکٹر عبدالباسط

منگل 8 مارچ 2016 14:40

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 مارچ۔2016ء) بھارت میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر عبدالباسط نے کہا ہے کہ حق خوداریت کشمیریوں کا بنیادی حق بھارت کشمیریوں کو انکے حق سے محروم نہیں کر سکتا، پاکستان کا ایجنٹ ہوں اور نمائدگی کر تا ہوں جس پر فخر ہے ، اگر کوئی آئی ایس کا ایجنٹ سمجھتا ہے تو اعتراض نہیں ، بدھ کے روز یہاں میڈیاسے گفتگو کررتے ہوئے ڈاکٹر عبدالباسط نے کہا کہ آئی ایس آئی پاکستان کی اہم ایجنسی ہے اور پوری قوم کو اس پر فخر ہے ، میں پاکستان کا ایجنٹ ہوں اور بھارت میں پاکستان کی نمائندگی کرتاہوں ، پاکستان کا ایجنٹ ہونا میرے لیے فخر کی بات ہے ، اگر کوئی آئی ایس آئی کا ایجنٹ سمجھتاہے تو مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حق خودرایت مقبوضہ کشمیر کی عوام کا بنیادی حق ہے ، بھارت کشمیریوں کو انکے حق سے محروم نہیں کرسکتا ،پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا ، پاکستان بھارت سے تمام تصفیہ طلب مسائل مذاکرات کے زریعے حل کرنا چاہتا ہے ، دونوں ممالک کے درمیان مسائل کے حل کا راستہ مذاکرات ہیں ، پاکستان ہائی کمشنر نے کہا کہ دنوں ممالک کے سیکرٹری خارجہ مذکرات کے لیے رابطے میں ہیں تاہم مذاکرات کی تاریخ کا تعین ابھی نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :