پاکستان کا ایجنٹ ہونے پر فخر ہے، کوئی آئی ایس آئی کا ایجنٹ سمجھتا ہے تو اعتراض نہیں، عبدالباسط

منگل 8 مارچ 2016 14:28

نئی دہلی((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 مارچ۔2016ء) ) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ایجنٹ ہیں اور پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں جس پر فخر ہے، کوئی آئی ایس آئی کا ایجنٹ سمجھتا ہے تو اس پر اعتراض نہیں۔بھارتی میڈیاکے مطابق عبدالباسط نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن نے مجھے آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہونے کا طعنہ دیا ہے مجھے آئی ایس آئی پر فخر ہے اور میں پاکستان کا ایجنٹ ہوں اور پاکستان کی نمائندگی کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی پاکستان کی اہم ایجنسی ہے اس پر بھی فخر ہے اور اگر کوئی مجھے آئی ایس آئی کا ایجنٹ سمجھتا ہے تو اس پر اعتراض نہیں۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پٹھان کوٹ واقعے پر بھارتی حکومت کے ساتھ مل کر تحقیقات کر رہے ہیں اورجلد ہی اس واقعے کے حقائق سامنے آ جائیں گے، تحقیقات مکمل ہونے تک نتیجہ اخذ نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق خود ارادیت ملے گا جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری کو گیم چینجر منصوبہ قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :