پنجگور میں ٹھیکیدار و ں کا من پسند لوگوں کو ٹینڈر دینے پر احتجا ج

منگل 8 مارچ 2016 14:19

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 مارچ۔2016ء)پنجگور کے معروف ٹھیکیدار حاجی آصف علی ،ٹھکیدار محمد نسیم بلوچ،ٹھیکیدارمحمد حنیف بلوچ،ٹھیکیدار ڈاکٹر فضل محمد،محمد اقبال بلوچ ،اللہ بخش نے مشترکہ پریس کانفریس کرتے ہوئے کہاہے کہ محکمہ بی اینڈ ار کے ایکسین ٹینڈز غیر قانونی طور من پسند لوگوں میں تقسیم کررہے ہیں ان ٹھیکیداران کو دے رہی ہے جن کا تعلق شعبہ ٹھیکیداری سے دور دور تک نہیں ہے اور ایک ٹھیکیدار کو دس دس ٹینڈز شخصیات کی بنیاد پر دی جارہی ہے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے اصولوں کے خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی رول ادا کررہی ہے انہوں نے کہاہے صبح گیارہ بجے سے لے کر روزانہ ہم دفتر کا خاک چھانتے ہیں لیکن موصوف اپنے دفتر سے غائب ہے گھر بیٹھے سیلنگ کررہی ہے، ایکسیئن کی غیر موجودگی کے دوران ہم نےBPPRAکو بذزیعہ فون اطلاع بھی دی تھی انہوں نے خود جائز لیتے ہوئے سارے پس منظر کو دیکھا ہے لیکن اس کے باوجود بھی کوئی عملی اقدام نہیں ہورہی ہے، انہوں نے کہاہے اربوں روپے کے ہماری مشینری پڑے پڑے خراب ہورہے ہیں اور ٹینڈرز من پسند لوگوں میں بند ر بانٹ ہورہے ہیں،ہماری بار بار احتجاج اور محکمہ نوٹس دیتے دیتے تو موصوف نے باہر نوٹس لگایا کے تمام ٹینڈرز منسوخ ہوگئے ہیں ہمیں مختلف حربوں حیلوں سے ٹرخایا جارہاہے ،انہوں نے کہاہے کہ انجینئر کونسل کو ہم سالانہ ٹیکس دے رہے اور فی انجینئر کو ماہانہ 30ہزارروپے الگ سپریم کورٹ کے احکامات کی بنیاد پر تنخواہ دے رہے اسکے باوجود بھی ہمیں گزشتہ چارسالوں سے کوئی کام نہیں دیا جارہاہے ،انہوں نے کہاہے گر منظور نظر لوگوں کو خوش کرنا ہے تو انجینئر کونسل پاکستان ہماری سالانہ ٹیکس معاف کرئے اور سپرئم کورٹ اپنے احکامات میں نرمی لاکر انجینئر کو تنخواہ دینے کا فیصلہ واپس کرئے تاکہ ہمیں ٹینڈز دے جائیں اور ہم انکی تنخواہ جاری رکھیں گے، انہوں نے مطالبہ کیا ہے جناب رحیل شریف ،چیف سیکرٹری،سپرئم کورٹ پاکستان ،ہائی کورٹ بلوچستان محکمہ بی اینڈ ار کے ایکسیئن کے خلاف نوٹس لیں بصورت دیگر ہمیں سخت ترین قدم اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے جس کے ذمہ دار ایکسیئن بی اینڈ ار ہونگے۔