پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا ملک میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی سیٹوں میں اضافہ کرنے پر غور

منگل 8 مارچ 2016 14:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 مارچ۔2016ء) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا ملک میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی سیٹوں میں اضافہ کرنے کی تجویز زیر غور ہے ۔ سیٹوں میں اضافے کا مقصد پاکستان سے ہر سال تقریباً 5سو طالبعلموں کو بیرون ملک جانے کی بجائے ملک میں ہی معیاری طبی تعلیم دینا ہے ۔ پی ایم ڈی سی نے اس حوالے سے کام شروع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہر سال تقریباً تقریباً 5سو طالبعلموں کو بیرون ملک ایم بی بی ایس کرنے جاتے ہیں جن میں چین اور کرغستان سر فہرست ہے ۔ان طالبعلموں کی بیرون ملک جانے کی بڑی وجہ ملک کے اندر میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے طالبعلموں کے لیے سیٹیں کم ہونا شامل ہے ۔ اس چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا ملک میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی سیٹوں میں اضافہ کرنے کی تجویز زیر غور ہے ۔ سیٹوں میں اضافے کا مقصد پاکستان سے ہر سال تقریباً 5سو طالبعلموں کو بیرون ملک جانے کی بجائے ملک میں ہی معیاری طبی تعلیم دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :