پنجاب بھر کے پرائیویٹ سکولز بند، والدین پریشان

منگل 8 مارچ 2016 14:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 مارچ۔2016ء) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن اور پاکستان ایجوکیشن کونسل کی کال پر پنجاب بھر کے پرائیویٹ سکولز بندرہے۔ بند سکولوں کے باہر جہاں والدین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا وہیں والدین حکومت کو بھی معاملات حل نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے نظر آئے۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن اور پاکستان ایجوکیشن کونسل کی کال پرآج تک پنجاب بھر کے پرائیویٹ سکولزبند ہیں۔

پرائیویٹ سکول مالکان نے پنجاب اسمبلی میں پنجاب ایجوکیشن اتھارٹی بل پاس ہونے کے خلاف احتجاجاً سکولز بند کیے ہیں۔ پرائیویٹ سکول مالکان نے موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت نے اعتماد میں لیے بغیر بل پاس کیا جو انہیں کسی بھی صورت منظور نہیں۔ والدین بند سکولوں کے باہر سراپا احتجاج تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر معاملات حل کرے تاکہ بچوں کی تعلیم کا نقصان نہ ہو۔

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے عہدیداران کے مطابق بند ہونے والے سکولوں میں بیکن ہاؤس ، لاہور گرائمر ، لکاس ، لاہور سکول سسٹم ، سٹی سکول سسٹم ، سلامت سکول سسٹم شامل ہیں جبکہ الائیڈ سکول سسٹم ، ایفا ، کمز سکول ، ریسورس ایکیڈیمیا ، کڈز کیمپس ، لاہور پری سکول ، لرننگ الائنس ، دار ارقم، امریکن لائسٹف بھی بند رہے

متعلقہ عنوان :