ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد میڈیکل سٹورز پر کئی اہم ادویات نایاب

منگل 8 مارچ 2016 14:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 مارچ۔2016ء)ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد میڈیکل سٹورز پر کئی اہم ادویات نایاب ہو گئیں۔ دوائیں نہ ملنے سے الرجی سمیت مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کی پریشانیاں بڑھ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو مریضوں کی پریشانیاں بڑھ گئیں لیکن ان کی پریشانیوں میں اور بھی اضافہ اس وقت ہو گیا جب میڈیکل سٹوروں سے الرجی سمیت دیگر امراض کی ادویات ہی غائب ہو گئیں۔

(جاری ہے)

طبی ماہرین کے مطابق پولن کا سیزن شروع ہونے کے باعث الرجی سمیت سانس‘ دمہ اور آنکھوں کے امراض بڑھ رہے ہیں۔ چھے ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جانب سے ادویات میں پندرہ سے ستر فیصد اضافے کے بعد کئی اہم ادویات مارکیٹ سے ناپید ہو چکی ہیں۔ فارماسسٹ کہتے ہیں کہ پرانی قیمتوں والا سٹاک روک کر جان بوجھ کر کمی پیدا کی گئی ہے۔ مریضوں کو میڈیسن مافیا کی لوٹ مار سے بچانے کے لیے ڈرگ اتھارٹی کو ایسا میکنیزم بنانا ہو گا جس کے تحت ادویات کی قیمتوں کا صحیح تعین کیا جا سکے۔