محکمہ ثقافت کے رچ پراجیکٹ کا مقصد روایتی اور ثقافتی کھیلوں کو اجاگر کرناہے، عامر فدا ایڈووکیٹ

منگل 8 مارچ 2016 14:04

مردان۔08 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 مارچ۔2016ء )آواز ویلفیئرآرگنائزیشن مردان اور محکمہ ثقافت خیبر پختونخوا کے تحت ثقافتی ورثہ کے احیاء کاپروگرام کے سلسلے میں یونین کونسل شہباز گڑھی مردان میں علاقائی کھیلوں میرگاٹی، چیندرو، اور شڑنگ ڈبلے کا انعقاد ہواجس میں علاقے کے بچوں اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

مقابلہ میں حصہ لینے والے بچوں اور جوانوں میں انعامات تقسیم کئے گئے آواز ویلفیئر آرگنائزیشن مردان کے فوکل پرسن عامر فدا ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہ محکمہ ثقافت کے رچ پراجیکٹ کا مقصد روایتی اور ثقافتی کھیلوں کو اجاگر کرناہے انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرہ کیلئے کھیلوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، جبکہ پختونوں کی ثقافتی کھیلوں کے انعقاد سے نہ صرف نئی نسل کو اپنی روایات اور تاریخ سے شناسائی حاصل ہوگی بلکہ ان کھیلوں سے نوجوان اور بچے مثبت سرگرمیوں کی ظرف راغب ہوں گے۔انہوں محکمہ ثقافت کی کاوش کو سراہا اور توقع رکھی کہ مستقبل میں بھی محکمہ ثقافت اسی طرح کے مثبت اور ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھے گی۔