روایتی و ثقافتی پروگرامات کا انعقاد اچھا شگون ہے ، عمران صفی

منگل 8 مارچ 2016 14:04

مردان۔08 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 مارچ۔2016ء ) ثقافتی سرگرمیاں خوف کی فضاء میں اُمید کی کرن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پر یسکو انٹرٹینمٹ اینڈ ایونٹس آرگنائز ر مردان کے ڈائریکٹر محمد عمران صفی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ثقافت کی تعاون سے پریسکو انٹرٹینمنٹ نے گذشتہ ماہ ضلع مردان میں سات پروگراموں کا انعقاد کیا جن میں محفل موسیقی کے پروگرام ، حجرہ ٹنگ ٹکور ، یکہ زار او یا قربان ، تصویر ی نمائش ، ٹانگہ ریس ، میروس بابا میلا اور بچوں کے مابین مقابلے جن میں چندرو، میرگاٹی ، بلوری وغیرہ شامل تھی ۔

اُنہوں نے کہا کہ روایتی و ثقافتی پروگرامات کا انعقاد ایک اچھا شگون ہے جس سے مرجھائے ہوئے چہرے کھل رہے ہیں ۔ اُداسیوں اور مایوسیوں میں گھرے ہوئے عوام کو کچھ تفریح اور مسکراہٹیں بکھیرنے کے مواقع میسر آگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ رواں ماہ تھیٹر ڈرامے، حجرہ ٹنگ ٹکور، مشاعرہ اور فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کروں گا ۔ ان پروگرامات کا بنیادی مقصد اپنی تہذیب کا موقع کلچر و ثقافت اور تمد ن کی تحفظ اور فروغ دینا ہے اور آج یہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ نوجوان اپنی ثقافت کے حوالے سے مستفید ہورہے ہیں اس قسم کی معیاری ادبی و ثقافتی سرگرمیاں وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ علاقائی ویران حجرے پھر سے آباد ہو رہیں ہے جس کا تمام تر کریڈٹ محکمہ ثقافت کو جاتا ہے ۔

اُنہوں نے محکمہ ثقافت کے ثقافتی ورثے کے احیاء کا پروگرام کو سراہا اور اُمید ظاہر کی کہ محکمہ ثقافت اسی طرح کی سرگرمیاں جاری رکھیں گا۔