Live Updates

عالمی دن منانے کا مقصد خواتین کی معاشرے میں اہمیت کو اُجاگر کرنا ہے،خواتین کو شریعت کے مطابق ملنے والے حقوق کا دفاع کریں گے ، خواتین کو باختیار بنائیں گے، خیبرپختونخواہ میں ایک کالج لڑکوں کا بنے گا تو خواتین کے دو بنیں گے، یوں محسوس ہوتا ہے کہ 2018 کے الیکشن میں‌انتخابی مہم کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی میں خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 مارچ 2016 13:59

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 مارچ 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے کہا کہ خواتین کو شریعت کے مطابق ملنے والے حقوق کا دفاع کریں گے ، پولیس کی ملک بھر میں تعریف ہو رہی ہے۔ کے پی کے میں تانی کلچر کو تبدیل کر رہے ہیں، عالمی دن منانے کا مقصد خواتین کی معاشرے میں اہمیت کو اُجاگر کرنا ہے۔خواتین کو باختیار بنائیں گے، تعلیم سے مضبوط ہوں گی ، کے پی کے میں سو سکول بنیں گے تو ستر خواتین کے ہوں گے ، ایک کالج لڑکوں کا بنے گا تو خواتین کے دو بنیں گے ،نئے اسکول بنانے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی میں خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح تعلیم ہے اور ہم خواتین کو تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران نوجوانوں سے تعلیم کو ہمیشہ اولین ترجیح رکھنے کا وعدہ کیا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ ہم خواتین کو جائداد میںحصہ اور دیگر حقوق کی فراہمی کی یقین دہانی کے لیے متعدد اقدامات بھی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خاندان کا ایک سوچ اور ایک نظام ہے جبکہ مغرب میں یہ نظام منتشر ہو چکا ہے۔ لہٰذا مغربی کلچر کو اپنانا خطرناک ہو گا۔ ہمیں اپنی تاریخ ، اقدار اور ثقافت سے تعلقات استوار کرنے چاہئیں جس کےءلیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ساری دنیا حضرت محمد ﷺ کی عظمت کو تسلیم کر تی ہے۔ فتح مکہ کے وقت نبی کریم ﷺ نے دشمنوں کے لیے عام معافی کا اعلان کیا تھا اور بکھرے ہوئے قبیلوں کو متحد کیا ۔

انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی زندگی ہمارے لئے ایک مشعل راہ ہے۔ جو انسان اپنے خوف پر قابو نہیں پاتا وہ کبھی بڑا لیڈر نہیں بن سکتا ۔ ان کا کہنا تھاکہ نبی کریم ﷺ نے سیاسی اقتدار کو کبھی ذاتی مفاد کے لیے استعمال نہیں کیا۔ظلم کے خلاف آواز اٹھانا اور حق کا ساتھ دینا سیاست کا کُل لب لباب ہے۔ پی ٹی آئی چئیر مین نے کہا کہ ہم نے کے پی کے میں بلدیات کے فنڈز کو دو ارب روپے سے بڑھا کر 44ارب روپے کر دیا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی بڑی جماعت بن چکی ہے اور مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ 2018ءکے الیکشن میں ہمیں انتخابی مہم چلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات