شوال ‘ پاک فوج ‘ پاکستان ائیر فورس اور کمبیٹ آرمی ایوی ایشن کی مشترکہ کارروائی ‘ 21دہشتگرد مارے گئے

آپریشن کے دور ان اہم چوٹیوں اور پاک افغان سرحد کے قریب اہم دروں کا کنٹرول پاک فوج نے سنبھال لیا

منگل 8 مارچ 2016 13:39

شوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 مارچ۔2016ء) پاک فوج نے پاکستان ائیر فورس اور کمبیٹ آرمی ایوی ایشن کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں 21دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق شوال میں فرار ہونے والے دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن جاری ہے جس میں پی اے ایف اور کم بیٹ آرمی ایوی ایشن بھی شریک ہیں ۔دہشتگردوں کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کیا جارہاہے ۔پیر کی رات سے منگل تک 21دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔آپریشن کے دور ان اہم چوٹیوں اور پاک افغان سرحد کے قریب اہم دروں کا کنٹرول پاک فوج نے سنبھال لیا ہے جبکہ وادی شوال کو دہشتگردوں سے پاک کر نے کیلئے آپریشن تیز کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :