ڈی پی او بہاولنگر شارق کمال صدیقی نے انسپکٹر آصف سعید کو اپنا پی آر اوتعینات کر دیا

منگل 8 مارچ 2016 13:25

بہاولنگر،ہارون آباد،فقیروالی (تحصیل رپوٹر)ڈی پی او بہاولنگر شارق کمال صدیقی نے انسپکٹر آصف سعید کو اپنا پی آر اوتعینات کر دیا جبکہ سابقہ پی آر او ایس ایچ او ارشد زمان رتیکا کو تھانہ سٹی ہارون آباد ایس ایچ او تعینات کر دیا تفصیل کے مطا بق ڈی پی او بہاولنگر شارق کمال صدیقی نے پی آر او ارشد زمان رتیکا کو ایس ایچ او تھانہ سٹی ہارون آباد تعینات کر دیا جبکہ ان کی جگہ لیگل انسپکٹر آصف سعید کو پی آر ٹو ڈی پی او جبکہ غلام قادر کو ان کا نائب تعینات کر دیا یاد رہے کہ انسپکٹر آصف سعید چار ماہ قبل بھی اسی سیٹ پر تعینات تھے اور ایک محکمانہ کورس کے لئے لاہور روانہ ہو گئے تھے کورس مکمل ہونے کے بعد پھر ان کو ایک بار پی آر او تعینات کر دیا گیا ہے سٹی پر یس کلب ہارون آباد کے صدر جمیل چوہدری ،حاجی رفیق شاہد،حاجی اصغر،مہر طارق جاوید،ڈاکٹر ظفر،زاہد حسین انجم ،رانا اشفاق صابری،ڈی جے یو جے بہاولنگر کے صدر عاطف خان ۷۷خاکوانی ،طاہر کریم خان،سید شاہ سوار،فقیروالی پر یس کلب کے سہیل چوہدری ،زاہد چوہدری ،ذولفقار سندھی،شبیر رحمانی نے ان کو مبار کباد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔