سگریٹ اور تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 3 کھرب سے زائد رقم حا صل ہو ئی ، ایف بی آر

منگل 8 مارچ 2016 12:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 مارچ۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سگریٹ اور تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 3 کھرب 14 ارب 79 کروڑ 87 لاکھ روپے اکٹھے کئے ہیں اس ضمن میں دستیاب دستاویزات کے مطابق ایف بی آر نے 2009-10 سے 2014-15 تک سگریٹ اور تمباکو نوشی کی درآمد و مقامی استعمال پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 3 کھرب 14 ارب 79 کروڑ روپے وصول کئے ہیں سال 2009-10 کے دوران 44 ارب 74 کروڑ 79 ، 2011-12 میں 53 ارب 49 کروڑ 26 لاکھ ، 2012-13 کے دوران 62 ارب 10 کروڑ ، 2013-14 کے دوران 72 ارب 88 کروڑ روپے ، 2014-15 کے دوران 82 ارب 95 کروڑ 90 لاکھ روپے اکٹھے کئے ہیں جبکہ سیمنٹ کی درآمد اور مقامی استعمال پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 62 ارب 65 کروڑ 15 لاکھ 28 ہزار روپے اکٹھے کئے گئے ہیں سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 2009-10 میں 15 ارب 76 کروڑ روپے ، 2010-11 میں 12 ارب 68 کروڑ 64 لاکھ روپے ، 2012-13 میں 10 ارب 92 کروڑ 85 لاکھ روپے ، 2013-14 میں 11 ارب 21 کروڑ اور 2014-15 میں 12 ارب 81 کروڑ روپے وصول کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :