وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اور اعلیٰ سطح کا اجلاس ’آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان سمیت دیگر شریک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 مارچ 2016 12:36

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اور اعلیٰ سطح کا اجلاس ’آرمی چیف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 مارچ 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ایک اہم اوراعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شرکا کی جانب سے گذشتہ روز چارسدہ شبقدر حملے کی مذمت کی اور حملے میں شہید ہونے والے افراد کوخراج تحسین بھی پیش کیا ،اجلاس میں پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل طور پر خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔جبکہ اجلاس میں ملک اور خطے کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔