پشاور میں منشیات کی سرعام فروخت سے شہری پریشان ،نشئیوں کی تعداد بڑھنے لگی

منگل 8 مارچ 2016 11:29

پشاور میں منشیات کی سرعام فروخت سے شہری پریشان ،نشئیوں کی تعداد بڑھنے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 مارچ۔2016ء ) پشاورکے مختلف مقامات پرمنشیات کے عادی افراد نے ڈیرے جما لئے جب کہ شہر میں سرعام منشیات بکتی اور استعمال ہوتی ہیں۔ بحالی مراکز کم اور نشئیوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے دیگر صوبوں سے بھی نشئی لوگوں نے پشاور کا رخ کیا ۔

(جاری ہے)

پشاورکا علاقہ یکہ توت ہو، باچاخان چوک، گلبہار، کارخانو مارکیٹ یا حاجی کیمپ ہر جگہ نشے کے عادی افراد آزادانہ طور پر گھو منے پھر نے اورنشہ کرتے نظر آنے لگے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور میں ہیروئن کے عادی افراد کی تعداد ایک ہزار سے زیاد ہ ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پشاور میں دو سرکاری اور چند نجی مراکزنشے کے عادی افراد کی بحالی میں مصروف ہیں تاہم وہاں بھی سہولیات کی کمی ہے۔شہریوں نے کہا کہ نشہ کے عادی یہ افراد ایک طرف جہاں بیماریاں پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں وہیں دوسری جانب نوجوان نسل کو نشہ کی جانب راغب کرنے کا باعث بھی بن رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :