بدامنی کیس :سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ کی دوبارہ پیش کی گئی رپورٹ بھی مسترد کردی
میاں محمد ندیم منگل 8 مارچ 2016 11:15
کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08مارچ۔2016ء) بدامنی کیس میں سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ کی دوبارہ پیش کی گئی رپورٹ بھی مسترد کردی ہے۔آئی جی سندھ نے سپریم کورٹ کے ریمارکس کو نامناسب قرار دیکر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔کراچی بد امنی کیس کی سماعت دوسرے روز بھی کراچی رجسٹری میں جاری ہے۔ آئی جی سندھ غلام حیدرشاہ نے رپورٹ پیش کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔
جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا آپ کی رپورٹ کاغذ کے ٹکڑے کے مترادف ہے۔آئی جی سندھ نے سپریم کورٹ کے ریمارکس کو نامناسب قرار دیکر تحفظات کا اظہار کردیا۔آئی جی سندھ کا کہنا تھاگزشتہ روز بنچ میں شامل ایک جج کے ریمارکس نامناسب تھے۔بنچ کے ریمارکس نامناسب قرار دینے پر جسٹس امیر ہانی مسلم آئی جی سندھ پر برہم ہوگئے۔(جاری ہے)
جسٹس امیر ہانی مسلم نے آئی جی سندھ کو کہا مسٹر آئی جی سندھ آپکو کوئی اعتراض ہے تو لکھ کر درخواست کریں۔
جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ عدالت کے تمام ریمارکس آپکی کارکردگی کے لحاظ سے جائز اور درست ہیں۔چیف جسٹس سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگر آپکو کوئی ایشو ہے تو لکھ کر دیں ،عدالت جائزہ لے گی۔آئی جی سندھ کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کے39ملزمان گرفتار ہوئے، 15ملزمان مقابلوں میں مارے گئے۔2015میں ٹارگٹ کلنگ میں 159 افرادنشانہ بنے،83مقدمات درج کیے گئے،22کیسز کے چالان جمع کرائے گئے،4کیسز سی کلاس ہوئے۔گزشتہ روز جسٹس شیخ عظمت نے رینجرزرپورٹ کوچیف سیکرٹری ،آئی جی سندھ کیخلاف چارج شیٹ قراردیاتھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.