خیبر پختونخواہ اسمبلی ایشیا کی سب سے پہلی مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ اسمبلی بن گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 مارچ 2016 10:59

خیبر پختونخواہ اسمبلی ایشیا کی سب سے پہلی مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ اسمبلی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 مارچ 2016ء) : خیبر پختونخواہ اسمبلی کو دیگر صوبوں کی اسمبلیوں میں بے شک نمایاں حیثیت حاصل نہیں ہے لیکن صوبائی حکومت نے کے پی کے ایوان کو مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کر کے اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، جس کے بعد کے پی کے ایوان دنیا کا نواں اور جنوبی ایشیا کا پہلا ایسا دیوان بن گیا ہے جو کہ مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ ہے۔

(جاری ہے)

اس نظام کے آتے ہی خیبر پختونخواہ اسمبلی میں کاغذائی کارروائی سے نجات حاصل ہو گئی ہے۔ اراکین اسمبلی اس پروگرام کے تحت ایوان کی کارروائی آن لائن دیکھ سکیں گے۔ جبکہ اسمبلی کے اجلاس کی ایک کارروائی کی ایک لائیو سٹریمنگ بھی ہو گی۔ اس پروگرام کے تحت اسمبلی سیشن دوران قراردادیں، سوالات و جوابات، تحاریک، توجہ دلاؤ نوٹس اور ایجنڈا ان کمپیوٹرز میں نصب ہو گا۔ اسپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی اس قیصر نے اس پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام پر 7 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :