87 ماہی گیر آج واہگہ پربھارتی حکام کے حوالے کیئے جائیں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 8 مارچ 2016 10:45

لاہور (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08مارچ۔2016ء)پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت آج 87 ماہی گیر واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کر دئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز 87 بھارتی قیدی ماہی گیروں کو بھارتی حکام کے حوالے کرنے کے لئے کراچی سے لاہور لایا گیا تھا۔ غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والے 87 بھارتی قیدی ماہی گیروں کو کیمپ جیل سے واہگہ بارڈر بھجوا دیا گیا ہے جہاں بھارتی قیدی ماہی گیروں کو خیر سگالی کے جذبے کے تحت بھارتی حکام کے سپرد کر دیا جائے گا۔