شبقدر کچہری میں دھماکہ ، مقدمہ درج کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 مارچ 2016 10:34

شبقدر کچہری میں دھماکہ ، مقدمہ درج کر لیا گیا

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 مارچ 2016ء): گذشتہ روز شبقدر کی سیشن عدالت کے احاطے میں ہونے والے خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر نامعلوم شرپسندوں کےخلاف سی ٹی ڈی مردان پولیس اسٹیشن مین درج کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر ایس ایچ او تھانہ شبقدر کی مدعیت میں نامعلوم شرپسندون کےخلاف درج کی گئی ۔ جس میں قتل واقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ روز ہونے والے دھماکے میں 17 افراد شہید ہوئےتھے جن میں 3 پولیس اہلکار اورپانچ خواتین شامل ہیں۔ دھماکے میں 20 افراد زخمی ہوئے۔