ورلڈ ٹی ٹونٹی،بھارت 250 پاکستانی شائقین کو ویزے جاری کرے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 7 مارچ 2016 23:05

ورلڈ ٹی ٹونٹی،بھارت 250 پاکستانی شائقین کو ویزے جاری کرے گا

نئی دلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔7مارچ2016ء ) بھارتی حکومت نے ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کے میچ دیکھنے کے لیے 250 پاکستانی شائقین کو ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے سینئر حکام کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کے میچز دیکھنے کے لیے آنے والے 250 پاکستانی شائقین کو ویزے جاری کیے جائیں گے، 5 دن کے ویزے کے لیے درخواست گزار کو اپنے میچ ٹکٹ بس، ٹرین یا فضائی ریٹرن ٹکٹ اور ہوٹل کی رہائش ظاہر کرنا ہوگی،پاکستانی ٹیم کے سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچنے کی صورت میں پاکستانی شائقین کے لیے ویزوں کی تعداد بڑھائی جاسکتی ہے ،ہندوستانی سکیورٹی ایجنسیز یہاں آنیوالے پاکستانی شائقین کی نگرانی کریں گی۔

واضح رہے کہ دیگر میچوں کے علاوہ سب سے اہم میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان 19 مارچ کو ہما چل پردیش کے سیاحتی مقام دھرم شالا میں کھیلا جائے گا تاہم ریاستی کانگریس حکومت نے میچ کیلئے سکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے ۔