بھارتی حکومت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ہر میچ کیلئے 250 پاکستانی شائقین کو ویزے جاری کریگی

پیر 7 مارچ 2016 22:49

بھارتی حکومت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ..

اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء) بھارتی حکومت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ہر میچ کیلئے 250 پاکستانی شائقین کو ویزے جاری کریگی۔ دھرم شالہ میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچوں کیلئے ٹکٹوں کی تیاری مکمل ہونے کے بعد بائی روڈ، بائی ایئر یا ٹرین کے دوطرفہ ٹکٹ اور ہوٹلوں کی بکنگ رکھنے والے پاکستانی شائقین کو بھارتی حکومت پانچ دن کیلئے ویزہ جاری کریگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکام پاکستانی ٹیم کے سیمی فائنل یا فائنل تک پہنچنے پر پاکستانی شائقین کیلئے ویزہ کی تعداد میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کا انڈیا کے ساتھ 19مارچ کو دھرم شالہ ہیماچل پردیش، پاکستان موہالی پنجاب میں 22مارچ کو نیوزی لینڈ اور 16مارچ کو آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیلے گا۔