سراج الحق کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ، شبقدر بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت

پیر 7 مارچ 2016 22:46

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا اس موقع پرصوبائی امیر مشتاق احمد خان ،سینئر صوبائی وزیر عنایت اﷲ خان ،وزیر خزانہ مظفر سید اور دیگر قائدین بھی موجود تھے سراج الحق نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں شبقدر بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اس موقع پر زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کیلئے اجتماعی دعا کرائی سینیٹر سراج الحق نے ہسپتال میں داخل تما م زخمیوں سے ملاقاتیں کی اور انکے مسائل بھی سنے اس موقع پر سینیٹر سراج الحق نے ہسپتال حکام کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اور زخمیوں کے علاج کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

(جاری ہے)

ہسپتال کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ عوام کو جان و مال کا تحفط دینا وفاقی،صوبائی حکومتوں اور سیکورٹی ادروں کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہی ہیں ہماری پولیس اور عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت عوام کے تحفظ کویقیی بنائیں ہر شہری کو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہوتی اور عوام کے تحفظ پر کسی قسم کی کمپرومائز نہیں ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ ایک عرصے سے عوام اور پولیس دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں میں حکومت سے یہ مطالبہ بھی کرونگا کہ علاج معالجہ تو اپنی جگہ شہداء اور زخمیوں کے ورثاء بچوں اور بیویوں کی کفالت کا بھی اہتمام کریں یہ بھی حکومت کی ذمہ داریوں میں سے بڑی ذمہ داری ہے انھوں نے کہا کہ دھماکہ کے بعد انتطامیہ اورالخدمت کے رضالکاروں نے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ہے اور متاثرہ افراد اس حوالے سے کافی مطمئن ہیں۔

انھوں نے صوبائی حکومت اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات کہ زخمیوں کو ہر ممکن سہولت اور علاج فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :