تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق

پیر 7 مارچ 2016 22:41

گوجرانوالہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء ) تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ،لواحقین نے شاہراہ کو بلاک کر کے شدید احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تھانہ لدھیوالا وڑائچ کے علاقہ موضع مان کے قریب تیز رفتار ٹرک نمبر ایف ایس اے 6891 اور موٹر سائیکل سوار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 22سالہ اقبال اور 18سالہ نوید موقع پر دم توڑ گئے ۔جبکہ ٹرک ڈرائیور جاوید اختر موقع سے فرار ہو گیا۔ جسے پٹرولنگ انچارج چوکی چک اگو ابرار چٹھہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیچھا کر کے حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :