آئیسکو نے چکوال سرکل سے 4بجلی چوروں کو پکڑ لیا

پیر 7 مارچ 2016 22:38

اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء) اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی خصوصی ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران چکوال سرکل سے 4بجلی چوروں کو پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

یہ افراداوپر سے جانے والی مین لائن پر کنڈا ڈال کر بجلی چوری کرنے میں مصروف تھے۔ آئیسکو کے ترجمان کے مطابق بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ آئیسکو بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ بجلی چوری سے متعلق آئیسکو کے ٹال فری نمبر 0800-25250پر معلومات دیں۔