چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سعودی حکومت کی خصوصی دعوت پر )( سعودی عرب کا دورہ کریں گے

جنرل راحیل شریف بدھ کو خصوصی دعوت پر سعودی عرب میں جاری فوجی مشقوں کا جائزہ لیں گے

پیر 7 مارچ 2016 22:38

اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سعودی حکومت کی خصوصی دعوت پر بدھ 9 مارچ کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل ‘لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کے ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف بدھ کو خصوصی دعوت پر جاری فوجی مشقوں کا جائزہ لینے کیلئے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔