وزیراعلیٰ بلوچستان کا شبقدر میں خودکش دھماکہ میں جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 7 مارچ 2016 22:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 مارچ۔2016ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں خودکش دھماکہ میں پولیس اہلکاران اور بے گناہ شہریوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ایک پولیس اہلکار کی جانب سے جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش بمبار کو روکنے کی کوشش میں جام شہادت نوش کرنے پر اسے خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشت گرد بزدلانہ کاروائیاں کرتے ہوئے بے گناہ انسانی جانوں کا خون بنا رہے ہیں جو ایک غیر شرعی فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ پاک افواج اور دیگر سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں حق کی فتح ہوگی اور ملک سے جلد دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے دھماکہ میں شہید ہونیو الے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :