`لاہور، گونگی بہری بچی لائبہ غلطی سے سرحدپارکربھارت چلی گئی

بھارتی سیکورٹی فورسزنے واپس پاکستانی رینجرزکے حوالے کیا

پیر 7 مارچ 2016 22:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 مارچ۔2016ء)لاہورمیں گونگی بہری بچی لائبہ غلطی سے سرحدپارکربھارت چلی گئی ،بھارتی سیکورٹی فورسزنے واپس پاکستانی رینجرزکے حوالے کیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پیرکے روزبھارتی سیکورٹی فورسزنے ایک بچی کورینجرزکے حوالے کیاجوگونگی اوربہری تھی اورغلطی سے بارڈرکراس کرکے بھارتی حدودمیں داخل ہوگئی تھی ۔بچی کے والدین کوعلم نہیں ہورہاتھاکہ تاہم پیرکی شب بچی کے والدین بھی مل گئے ،گونگی اوربہری بچی کانام لائبہ دختراﷲ دتہ ہے جوکہ چونیاں کی رہائشی ہے ،والدین کی شناخت کے بعدبچی ان کے حوالے کردی گئی