ایم کیو ایم کے سارے ڈاکٹرز ایک ایک کرکے مصطفی کمال کی پارٹی میں آئیں گے،آئندہ چند دنوں میں ایک اور ڈاکٹربھی شامل ہوگا، سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 7 مارچ 2016 22:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء) سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں جتنے ڈاکٹرز ہیں ایک ایک کرکے مصطفی کمال کی پارٹی میں آئیں گے،آنے والے چند دن میں ایک اور ڈاکٹر ان کیساتھ ہوگا، اس پارٹی کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر عشرت العباد ہیں۔ وہ پیر کو ڈاکٹر صغیر کی پریس کانفرنس کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آنے والے چند دن میں ایک اور ڈاکٹر مصطفی کمال کے ساتھ ہوگا اور ایم کیوایم میں جتنے ڈاکٹرز ہیں سب ایک ایک کرکے مصطفی کمال کی پارٹی میں آئیں گے اور اس پارٹی کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر عشرت العباد ہیںِ۔ نبیل گبول نے کہاکہ فی الحال تو ایم کیو ایم کے ہی لوگ مصطفی کمال کے ساتھ مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر عشرت العباد نے سب سے پہلے پارٹی چھوڑی تھی، ابھی انجینیئرز، ڈاکٹرز اور پڑھے لکھے لوگ بھی آئیں گے۔نبیل گبول نے کہا کہ قائد ایم کیو ایم اور پارٹی وفد سب سے پہلے میں نے توڑا اور اب وہ پارٹی نہیں رہی جس سے لوگ ڈرتے تھے۔