خواتین کے حقوق کا تحفظ کئے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی،پرویز مشرف

پیر 7 مارچ 2016 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) قومی ترقی کے لئے خواتین کے سماجی و معاشی مسائل کے حل کی اشد ضرورت ہے۔ کیونکہ خواتین پاکستان کی آبادی کا نصف سے بھی زیادہ حصہ ہیں۔ اور ان کو نظر انداز کرکے پاکستان کو کسی بھی طور ترقی نہیں دی جاسکتی ۔ قومی ترقی کے لئے خواتین کو ہر فیلڈمیں آگے لانے اور ان کی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے ہمیں خواتین کے کردار کو سہرانا چاہیے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان اور سکریٹری اطلاعات طاہر حسین سید کے اعلامیہ کے مطابق سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئر مین پرویز مشرف نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر کہا۔ کہ اقتدار میں آنے کے فوراً بعد میں نے سب سے پہلے خواتین کو با اختیار بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ کیونکہ کوخواتین کو اُنکے حقوق دیئے بغیر کوئی بھی ملک اور معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ اپنے دور اقتدار کے دوران خواتین کو صوبائی و قومی اسمبلیوں اور سینٹ میں خواتین کو نمائندگی دلوائی۔تاکہ وہ اپنے حقوق کاتحفظ کر سکیں۔ ٓں انہوں نے مزید کہا خاتون وزیراعظم کے دو ر میں بھی خواتین کو وہ حقوق نہیں ملے جو میں نے اپنے دور حکومت میں خواتین کو دیئے۔

متعلقہ عنوان :