محکمہ اینٹی کرپشن کا محکمہ صحت سندھ کے 5افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

پیر 7 مارچ 2016 21:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) اینٹی کرپشن کمیٹی نے سندھ محکمہ صحت کے 26افراد کو گرفتار کرنے جبکہ 5کیخلاف مقدمہ درج کرنے کافیصلہ کر لیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کا کہناہے کہ چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت اینٹی کرپشن کمیٹی ون کا اجلاس ہوا جس دوران محکمہ صحت سندھ سے متعلق 14معاملات پر فیصلہ کیا گیاہے جبکہ 9معاملات کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔اینٹی کرپشن کمیٹی کا کہناتھا کہ حکومت سندھ کو کرپشن کی مد میں 13کروڑ روپے کا نقصان ہواہے ۔

متعلقہ عنوان :