بلاول بھٹو زرداری کی خیبر پختوخواہ کے علاقے شب قدر کی کورٹ میں بم دھماکے کی شدید مذمت

پیر 7 مارچ 2016 21:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختوخواہ کے علاقے شب قدر کی کورٹ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردمعصوم شہریوں کو اس کی کارروائیوں سے نشانہ بنا کر خوفذدہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن پاکستان کی عوام دہشتگردوں کے خاتمے کا عزم لئے ہوئے ہیں،انہوں نے شبقدر دھماکے سے متاثر افراد کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبعی امداد دی جائے۔