چیف سیکرٹری پنجاب نے محکمہ فوڈ میں نیا ونگ بنانے کی منظوری دیدی

پیر 7 مارچ 2016 21:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے محکمہ فوڈ میں نیا ونگ بنانے کی منظوری دے دی، محکمہ فوڈ کا کہنا ہے کہ نیا وِنگ جلد کام شروع کردے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ فوڈ میں بنایا گیا نیا وِنگ فوڈ سیفٹی وِنگ کے نام سے کام کرے گا۔ فوڈ سیفٹی وِنگ صوبہ بھر میں ملاوٹ کے خلاف آپریشن اور کریک ڈان کرے گا۔ محکمہ خزانہ نے وِنگ کے لئے ایک ایڈیشنل سیکرٹری، دو ڈپٹی سیکرٹری، چار سیکشن افسر اور ایک سینئر لا افسر کی اسامی کی منظوری دے دی ہے۔ محکمہ فوڈ کا کہنا ہے کہ نیا وِنگ جلد ہی کام شروع کردے گا۔

متعلقہ عنوان :