بھارت اس قابل ہے کہ وہ ہرٹیم کو فول پروف سیکیورٹی دے سکتا ہے: انوراگ ٹھاکر

muhammad ali محمد علی پیر 7 مارچ 2016 21:31

بھارت اس قابل ہے کہ وہ ہرٹیم کو فول پروف سیکیورٹی دے سکتا ہے: انوراگ ..

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2016ء) انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ بھارت اس قابل ہے کہ وہ ہرٹیم کو فول پروف سیکیورٹی دے سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں بھارت میں سیکورٹی خدشات کے حوالے سے سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ انوراگ ٹھاکر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اس قابل ہے کہ وہ ہرٹیم کو فول پروف سیکیورٹی دے سکتا ہے۔

(جاری ہے)

دھرم شالا میں پاک بھارت میچ کی اجازت کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ہماچل حکومت نے عدالت میں پاک بھارت میچ سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بھارت ورلڈ کپ میں آنیوالی ہر ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی دینے کا ذمہ دار ہے۔

متعلقہ عنوان :