بی آئی پی پی اور آئی ایس اے ایس کے زیر اہتمام جنوبی ایشاء میں علاقائی روابط کو وسعت دینے کے موضوع پرتین روزہ ورکشاپ شروع

ورکشاپ کا مقصد جنوبی ایشاء کے معاشی‘سماجی و سیاسی خدو خال کو عالمی سطح پرہونیوالی تبدیلیوں کے مطابق ڈھالنا ہے،ورکشاپ میں پاکستان‘آسٹریلیا‘بنگلہ دیش‘سنگاپور اور امریکہ کے پالیسی سائنسدان‘معیشت دان‘فیصلہ ساز‘ ڈویلپمنٹ پریکٹشنرز نے حصہ لیا

پیر 7 مارچ 2016 21:31

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) شاہد جاوید برکی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی (بی آئی پی پی ) اور انسٹیٹیوٹ آف ساؤتھ ایشیئن سٹڈیز(آئی ایس اے ایس) نیشنل یونیورسٹی سنگاپور کے اشتراک سے’’ جنوبی ایشاء میں علاقائی روابط کو وسعت دینے‘‘کے موضوع پر پیر کے روز ایک تین روزہ ورکشاپ یہاں مقامی ہوٹل میں شروع ہو گئی جس کا بنیادی مقصد اس بات کا تعین کرنا اور اس پر تبادلہ خیال کرنا ہے کہ جنوبی ایشاء کے معاشی‘اقتصادی‘سماجی و سیاسی خدو خال کو عالمی سطح پر رونما ہونیوالی تبدیلیوں کے مطابق ڈھالنا ہے۔

ورکشاپ میں دنیا بھر بالخصوص پاکستان‘آسٹریلیا‘بنگلہ دیش‘سنگاپور اور امریکہ کے معروف پالیسی سائنسدان‘معیشت دان‘فیصلہ ساز‘ ڈویلپمنٹ پریکٹشنرز نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

انسٹی ٹیوٹ آف ساؤتھ ایشیئن سٹڈیز(آئی ایس اے ایس )کا وفد ڈائریکٹر آئی ایس اے ایس سنگا پور ڈاکٹر سبراتا کے مترا‘سابق وزیر خارجہ امور بنگلہ دیش پروفیسر ریاض حسن‘جانسن پال اور چندرانی شرما پر مشتمل تھا جبکہ شاہد جاوید برکی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی (بی آئی پی پی) کی نمائندگی چیئرمین شاہد جاوید برکی‘وائس چیئرمین ڈاکٹر پرویز حسن‘ڈاکٹر داؤد احمد‘ڈاکٹر محمود احمد اور خالد شیر دل نے کی۔

ورکشاپ کا ٹیکنیکل سیشن نیشنل سکول آف پبلک پالیس میں ہو گا جس میں پالیسی و فیصلہ ساز ماہرین کے ساتھ سیشن بھی منعقد کیا جائیگاجس میں متعددمقالہ جات پر مشتمل مخصوص دستاویز ات پیش کی جائینگی جو چھ مقالہ جات پر محیط ہوگی جن میں ’’دنیا بھر میں تیزی سے رونما ہونیوالی تبدیلیاں‘گلوبلاائزیشن اور اس کے جنوبی ایشاء پر اثرات‘جنوبی ایشاء کے بارے میں پائے جانیوالے خدشات اور ان مسائل و تحفظات کے حل کیلئے اداروں کا قیام شامل ہیں جبکہ اس کے ساتھ چھ ضمنی مقالہ جات بھی پیش کئے جائینگے جن میں جنوبی ایشاء کے استحکام کیلئے تجارت کا کردار‘جنوبی ایشاء میں مذہبی بنیاد پرستی‘ساؤتھ ایشیاء میں شہری ترقی ‘ترقی کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال‘کوئلے و موسمیاتی تغیرات میں تبدیلی اور پانی کے مسائل شامل ہیں۔

ورکشاپ کے لئے مذکورہ مخصوص دستاویزات انسٹی ٹیوٹ آف ساؤتھ ایشیئن سٹڈیز(آئی ایس اے ایس) سنگا پور اور شاہد جاوید برکی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی(بی آئی پی پی )لاہور کے ماہرین نے تشکیل دی ہیں جبکہ لاہور میں ہونیوالی یہ ورکشاپ آئندہ جنوبی ایشاء کے متعدد دارالحکومتوں میں منعقد ہونیوالی ورکشاپس کا آغاز ہے نیز شیڈول کے مطابق اگلی میٹنگ ڈھاکہ میں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :