امن و امان کی صورتحال سے متعلق پہلے ہی وزیر داخلہ کو خط لکھ چکے ہیں،پرویزخٹک
پیر 7 مارچ 2016 21:28
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال سے متعلق پہلے ہی وزیر داخلہ کو خط لکھ چکے ہیں۔ افغان سموں،بھتہ خوری اور دیگر متعلقہ مسائل پر وزیر داخلہ سے بات چیت کر چکے ہیں۔ انہوں نے شبقدر میں ہونے والے دھاکے میں پولیس کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے نہایت بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اب ہمیں مزید مستعد ہونا ہوگا۔وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات مشتاق احمد غنی بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے دھماکے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر انتہائی رنج و غم کا اظہارکیا۔(جاری ہے)
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے قرب و جوار پر خصوصی نظر رکھیں کیونکہ حکومت اکیلی دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں جیت سکتی جب تک عوام کا مکمل تعاون نہ ہو۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان ہماراملک ہے اور ہم نے مل کر ہی اس کادفاع کرنا ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ وہ امن و امان کی صورتحال سے متعلق پہلے ہی وزیر داخلہ کو خط لکھ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ افغان سموں،بھتہ خوری اور دیگر متعلقہ مسائل پر وزیر داخلہ سے بات چیت کر چکے ہیں۔ صوبے میں بلدیاتی اداروں کی تشکیل کاذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارابلدیاتی نظام دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہت بہتر ہے ہم نے اپنے ناظمین کو سیاسی ،انتظامی اور مالیاتی اختیارات تفویض کئے ہیں اور اس کیساتھ ساتھ 30فیصد فنڈز بلدیاتی اداروں کو منتقل کر دئیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے ایک سسٹم دے دیا ہے اب ان اداروں کی ذمہ داری ہے کہ یہ عوام کی داد رسی کریں۔انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی پولیس کے ذریعے واقعہ شبقدر کی انکوائری کرائیں گے۔ بلدیاتی کنونشن کے دوران بعض نمائندوں کی جانب سے تنخواہوں کیلئے احتجاج کرنے پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے صوبے کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے نمائندو ں کو سمجھائیں کہ تنخواہوں کیلئے احتجاج پر توانائی صرف کرنے کی بجائے عوام کی خدمت پر توجہ دیں۔پشاور شہر کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہاکہ اس ضمن میں مختلف کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں 11۔ارب روپے کی منظوری بھی ہو چکی ہے لیکن میری کوشش ہے کہ یہ پراجیکٹ کم قیمت پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔چارسدہ میں لینڈمافیا کی جانب سے سرکاری زمین پر قابض ہونے کی کوشش کے بارے میں پرویز خٹک نے قبضہ مافیاکو وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ کسی کو بھی سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ قابضین سے کوئی رعایت نہ برتیں اور قانون کے مطابق کارروائی کریں۔یادرہے کہ 981۔ایکڑ اراضی پر حکومت نے 40ہزار پودے لگائے ہیں جبکہ قبضہ مافیا نے 2ہزار پودوں کو آگ لگا دی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.