شبقد ر خودکش دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 19افراد جاں بحق 20، زخمی ،زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل

پیر 7 مارچ 2016 21:26

شبقدر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء ) شبقدر احاطہ عدالت میں خودکش دھماکہ2 پولیس اہلکار سمیت 19افراد جاں بحق 20افراد زخمی ،زخمیوں میں بچے اور خواتین پولیس اہلکار شامل ہے۔خودکش نے گیٹ پر موجود سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی پھر احاطہ عدالت میں گھس گیا سیکورٹی اہلکاروں نے خودکش کا پیچھا کیا تو خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔

دھماکے سے احاطہ عدالت آگ بھڑک اٹھی ۔واقعات کے مطابق آج صبح گیارہ بجے پر خودکش دھماکہ ہوا جسمیں چار خواتین سمیت 19افراد جاں بحق اور 20سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق ایک 25سالہ لڑکے نے مین گیٹ پر موجود سیکورٹی اہلکار وں کو فائرنگ کرکے ماردی شدید زخمی ہونے کے باوجود اہلکاروں نے خود کش کا پیچھا کیا اور ان پر فائرنگ بھی خودکش نے ٹارگٹ پر پہنچنے سے پہلے احاطہ میں خود کو دھماکے سے اڑادیا ۔

(جاری ہے)

جس سے احاطے میں کھڑی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی ،خبر ملتے ہی عوام علاقہ موقع پر پہنچ گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو پرائیویٹ گاڑیوں میں ڈال کر قریبی ہسپتال پہنچادیئے ۔اطلاع ملتے ہی ضلع چارسدہ کے تمام تھانوں کے پولیس اور سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔بعد ازاں سرکاری ایمبو لنس ،ریسکیو 1122ایدھی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کار اور ایمبولنس نے امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا۔

زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتالوں کو منتقل کردیا۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سینئر صوبائی وزیر سکندر شیرپاؤ ،ایم پی اے عارف احمد زئی ،تحصیل ناظم ظفر علی خان نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں کی نگرانی کی۔صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔اس موقع پر لوگوں نے احتجاج بھی کیا۔ شبقدر دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں میں کانسٹبل نسیم اﷲ ولد وسیع اﷲ ساکن سروانی، کانسٹبل ایمل ولد محمد آیاز ساکن دریاب کورونہ ،فراست زوجہ نور محمد ساکن حسن گھڑی پشاور ،اسماء دختر انعام ساکن حسن گھڑی،گل بخملہ زوجہ شربت خان ساکن گلبر شاہ کورنہ ،طاہر ولد حاجی فیروز پہلوان قلعہ ،شیر افضل ولد محمد عثمان ساکن مٹہ مغل خیل ،حمید اﷲ ولد مجید ساکن کانگرہ ،میثل پری دختر سید حسن ساکن مٹہ مغل خیل ،نور الہدیٰ زوجہ فضل رحمان ،بسریا ء زوجہ نور محمد مٹہ مغل خیل، طلحہ ٰولد نورمحمد مٹہ مغل خیل ،فرہاد باچاہ ساکن مٹہ مغل خیل غلام رسول ولد وارث ،نظام الدین ولد خان شیرین اور مسماۃ گل بیگم شامل ہے ۔

زخمیوں میں گیس الوریٰ زوجہ نامعلوم،بلال ولد وحید اﷲ ساکن سریخ شبقدر ،فضل صمد ولد فضل باقی ساکن متھرا ،غلام رسول ولد سید رسول،آصف ولد جواد اﷲ ،مشتاق ولد صنوبر خان خوبئی،لاجبر ولد حضر علی چارسدہ ،یوسف ایڈوکیٹ ولد رحمت شیر حلیمزئی شبقدر،عابد علی ہیڈ کانسٹیبل ولد امیر محمد ،شاہ جلال ولد یوسف ،ناصر خان ولد علیم گل پولیس اہلکار چارسدہ ،سید رسول ولد محمد رسول شبقدر،امتیاز اﷲ ولد جواد اﷲ سریخ شبقدر ،حمید اﷲ ولد مشرف موران کورونہ شبقدر،شاداب ولد یوسف حلیمزئی ،حیاء دختر یوسف ساکن حلیمزئی شبقدر،یہ وہی نام ہے جن کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شبقد رلائے گئے تھے ۔پشاور منتقل کئے گئے زخمیوں کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :