اسلام آباد ٹریفک پولیس کا بغیر نمبر پلیٹ،غیر نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز

پیر 7 مارچ 2016 21:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس کا بغیر نمبر پلیٹ،غیر نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف 7روزہ آگاہی مہم کا آغاز،ETO کی طرف سے جاری کردہ نمبر پلیٹ کے علاوہ تمام قسم کی نمبر پلیٹس جعلی تصور کی جائیں گی،شہری ETOکی جاری کردہ نمبر پلیٹ آویزاں کریں،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد کی زیر صدارت ٹریفک ہیڈکوارٹر میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس پی ٹریفک چوہدری خالد رشیداورتمام زونز کے ڈی ایس پیز اور انسپکٹرزنے شرکت کی،اجلاس میں اسلام آباد کے امن و امان اور سیکیورٹی کی صورت حال کے پیش نظر شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اسلام آباد میں بغیر نمبر پلیٹ ،فینسی نمبر پلیٹ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف7روزہ آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس میں فینسی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور موٹر سائیکل چلانے والوں کو وارننگ سلپ جاری کی جائینگی،ETOکی جاری کردہ نمبر پلیٹ کے علاوہ گاڑیوں پر آویزاں تمام قسم کی نمبر پلیٹس جعلی تصورکی جائیں گی،آگاہی مہم کے اختتام پر قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی،اس خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کیلئے سپیشل اسکواڈ بنائے گئے ہیں ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد اس خصوصی مہم کی نگرانی از خود کریں گے، ایس ایس پی ٹریفک نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر ETO کی جاری کردہ نمبر پلیٹس آویزاں کریں اور اسلام آباد ٹریفک پولیس سے تعاون کریں

متعلقہ عنوان :