حکومت پنجاب کا ویژن خواتین کو ان کے بنیادی حقوق فراہم کرنا ہے،بنٰی ریحان پیرزادہ

پیر 7 مارچ 2016 21:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ نواز کی ایم پی اے لبنٰی ریحان پیرزادہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ پاکستان کی خواتین باصلاحیت ، محنتی اور تعلیم یافتہ ہیں۔ پاکستانی خواتین نے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ انھوں نے کہا پنجاب حکومت خواتین کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں اور خواتین کی ترقی کے لئے مختلف اسکیموں کا آغاز کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

تاکہ خواتین اپنے لیے باعزت روزگار حاصل کرسکے اسکے علاوہ خواتین کے حقوق کی حفاظت اور ہر قسم کے امتیازی سلوک کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے خواتین کو ہر شعبے میں نمائندگی دینے اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے ملازمتوں میں 15% کوٹہ اور عمر کی حدمیں تین سال کی خصوصی رعائت دی ہے۔ حکومت پنجاب خواتین کو جنسی ہراسمینٹ سے پاک ملازمتیں مواقع فراہم کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے جس میں وویمن ہراسمینٹ ایکٹ 2012 حکومت پنجاب کا ایک احسن اقدام ہے۔

متعلقہ عنوان :