ایم کیوایم کوختم اورٹکڑے ٹکڑے کرنے کیلیے 1992 والا ڈراما دہرایا جارہا ہے: ایم کیوایم

muhammad ali محمد علی پیر 7 مارچ 2016 20:59

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2016ء) ایم کیو ایم کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم کیوایم کوختم اورٹکڑے ٹکڑے کرنے کیلیے 1992 والا ڈراما دہرایا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم کیوایم کوختم اورٹکڑے ٹکڑے کرنے کیلیے 1992 والا ڈراما دہرایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

’’را‘‘ سےتعلق کا الزام سراسر جھوٹ ہے اسے مسترد کرتے ہیں۔

الزامات لگانے والوں کے پاس ثبوت ہیں تو عدالتوں میں ثابت کریں۔ سمجھ رہے ہیں کہ ایم کیوایم کے خلاف یہ ڈراما کون کھیل رہا ہے۔ ایم کیوایم کوختم اور قائد ایم کیوایم کو راستےسے ہٹانے کی سازشیں کی جاتی رہی ہیں۔ عوام نے ان الزامات اور سازشوں کومسترد کیا اورایم کیوایم کے حق میں مینڈیٹ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :