سرفراز مرچنٹ کے بیان پر انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش کردی، مزید تحقیقات کی سفارش

وزیرداخلہ نے خصوصی ہدایات کیساتھ سرفرازمرچنٹ کے بیان کی مزیدتحقیقات کامعاملہ ایف آئی اے کے سپردکردیا،ذرائع

پیر 7 مارچ 2016 20:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء) منی لانڈرنگ سکینڈل کے مرکزی کردار اور ایم کیو ایم کے رہنما سرفراز مرچنٹ کے بیان پر وفاقی وزارت داخلہ کی انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ وزیر داخلہ چوہدری نثار کو پیش کرتے ہوئے مزید تحقیقات کی سفارش کر دی،وزیرداخلہ نے سرفرازمرچنٹ کے بیان کی مزیدتحقیقات کامعاملہ ایف آئی اے کے سپردکردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنماء سرفراز مرچنٹ کے بیان پر وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے بنائی گئی 4رکنی ٹیم نے اپنی رپورٹ پیش کر دی ،ذرائع کے مطابق انکوائری کمیشن نے اپنی پورٹ میں سرفراز مرچنٹ کے بیان کی مزید تحقیقات کی سفارش کی ہے،ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے سرفرازمرچنٹ کے بیان کی مزیدتحقیقات کامعاملہ ایف آئی اے کے سپردکردیااور ساتھ ڈی جی ایف آئی اے کو ضروری ہدایات بھی جاری کردیں ہیں،ذرائع کے مطابق ٹھوس شواہدملنے پرہی قائدایم کیوایم کیخلاف منی لانڈرنگ سے متعلق کارروائی ہوسکتی ہے ، واضح رہے کہ ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ طارق محمود چاررکنی انکوائری کمیشن کے سربراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :