شب قدرخودکش دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ مردان میں درج

muhammad ali محمد علی پیر 7 مارچ 2016 20:51

مردان (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2016ء) شب قدرخودکش دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ مردان میں درج کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شب قدر میں ہونے والے خود کش بم دھماکے کے مقدمے کو مردان کے انسداد دہشت گردی کے تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف ایس ایچ او علی خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔ یاد رہے کہ پیر کے صبح ہونے والے خود کش دھماکےمیں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہیداور 25 سےزائد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :