کراچی کے اردو بولنے والے لوگوں کی سوچ میں تبدیلی نظر آ رہی ہے، متبادل آپشن کی طرف دیکھنے لگے ہیں،یہ ایم کیو ایم کے اوپر بڑا سوالیہ نشان ہے

وزیر مملکت پٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال کی میڈیا سے گفتگو

پیر 7 مارچ 2016 20:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء) وزیر مملکت برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال نے کہا ہے کہ کراچی کے اردو بولنے والے لوگوں کی سوچ میں تبدیلی نظر آ رہی ہے اور متبادل آپشن کی طرف دیکھنے لگے ہیں، ایم کیو ایم کے اندر کے لوگ پارٹی قیادت کے خلاف بولنا شروع ہو گئے ہیں،یہ ایم کیو ایم کے اوپر بڑا سوالیہ نشان ہے، نیب میں بہتری کے لئے اگر اقدامات کی ضرورت پیش آئے تو کرلینا چاہیے، پاکستان اور بھارت کے میچ میں پاکستانی ٹیم کو نفسیاتی دباؤ میں لانے کیلئے اس طرح کا ماحول ماضی میں بھی بنایا جاتا رہا ہے، پاکستان مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے اندر مستقبل میں بڑی تبدیلی کے امکانات نظر آ رہے ہیں، حالات کو سنبھالنا ایم کیو ایم کے لئے چیلنج ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ایسا ماحول بنایا جاتا رہا ہے، سیکیورٹی اور دیگر مسائل بنا کر پاکستانی کھلاڑیوں کو دباؤ میں رکھا جائے، بھارتی حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، بھارتی حکومت کو کھیل کی جگہ تبدیل کر کے محفوظ جگہ کا انتخاب کرنا چاہیے ،معاملہ بھارت کیلئے سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ عنوان :