سینیٹ میں سینیٹر فرحت اﷲ بابر کا نیشنل کمانڈر اتھارٹی ترمیمی بل 2015 سے دستبرداری کا اعلان

پیر 7 مارچ 2016 20:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) سینیٹ میں پیر کو پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اﷲ بابر نے نیشنل کمانڈر اتھارٹی ترمیمی بل 2015 سے دستبرداری کا اعلان کر دیا اور کہا کہ غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر بل سے دستبردار ہوتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب سے یہ بل سینیٹ میں جمع کروایا ہے مختلف سٹیک ہولڈرز سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے سینیٹر شیری رحمان نے عوامی نمائندگی ترمیمی بل 2016 ء سینیٹ میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں میں 10 فیصد عورتوں کے ووٹ پول نہیں کرنے دیئے گئے وہاں دوبارہ پولنگ کروائی جائے ۔ سینیٹر فرحت اﷲ بابر نے نیکٹا 2016 ء ترمیمی بل اور توہین عدالت ترمیمی بل 2016 ء سینیٹ میں پیش کر دیئے جنہیں متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیا گیا ۔ ایوان نے گھریلو ملازمین حقوق 2015 ء بل کی منظوری دیدی یہ بل سینیٹر عثمان اﷲ سیف نے ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے شق وار منظوری دیدی۔ بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس (آج) منگل کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :