کراچی، انٹرمیڈیٹ حصہ اوّل، حصہ دوم اور حصہ اوّل و دوم باہم کے سالانہ امتحانا ت کے انعقاد کی تاریخوں کا اعلان

پیر 7 مارچ 2016 20:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اوّل، حصہ دوم اور حصہ اوّل و دوم باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 28اپریل سے 2016ء سے شروع ہونے والے امتحانات کے پہلے فیز میں صبح کے وقت میں سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس ، ایڈیشنل سبجیکٹس، امپروومنٹ آف گریڈز اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے امتحانات جبکہ دوپہر میں کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ کے امتحانات منعقد ہوں گے۔

امتحانات کا دوسرا فیز پہلے فیز کے اختتام پر شروع ہوگا جس میں دوپہر کے اوقات میں آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن اور خصوصی امیدواروں کے امتحانات لیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :