پریس کونسل آف پاکستان نے میڈیا پر ہونے والے حالیہ حملوں کا سختی سے نوٹس لیا

پیر 7 مارچ 2016 20:09

اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء) پریس کونسل آف پاکستان نے میڈیا پر ہونے والے حالیہ حملوں کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور میڈیا کے دفاتر، حیدرآباد پریس کلب اور ٹی وی چینلزکی سیٹلائٹ وینز پر کراچی، لاہور میں ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

پریس کونسل آف پاکستان اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ صحافیوں کے خلاف اس طرح کے پر تشدد واقعات اطلاعات کی آزادانہ ترسیل میں رکاوٹ ہیں۔

نہایت ضروری ہے کہ ان کاادراک کیا جائے۔ پریس کونسل آف پاکستان نے متعلقہ حکام کو درخواست کی کہ صحافتی برادری کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اور ایسے جرائم کو مستقبل میں روکا جائے تاکہ صحافیوں کی حفاظت اور آزادانہ صحافت کے عمل کو یقینی بنایا جاسکے۔ پریس کونسل نے اس معاملے میں متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

متعلقہ عنوان :